اسلام آباد اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے امیدوار صادق سنجرانی منتخب ہو گئے ہیں، واضح رہے کہ صادق سنجرانی کو تحریک انصاف کے بارہ سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل تھی، تحریک انصاف کے چیئرمین چاہتے تھے کہ چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہو اور ان کی یہ خواہش اب پوری ہو چکی ہے، صادق سنجرانی کے منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے پیغام جاری کیا ہے،جس میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، اس کے ذریعے وفاق مضبوط ہو گا، عمران

خان نے مزید کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام اور وفاق کے لیے خوش ہیں۔ عمران خان نے سینٹ انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان سے مل کر اپنی تمام سیٹیں ان کے حوالے کی تھیں کیونکہ وہ چاہتے تھے چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہو۔

Related Article

Write a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *