Shahid Afridi, sorry for the misconduct, was mischievous

کراچی کراچی کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے گزشتہ روز میچ کے دوران غصہ کرنے پر ملتان سلطانز کے بلے باز سیف بدر سے معافی معانگ لی۔گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف 63 رنز کی کامیابی میں بلے بازوں کے ہمراہ شاہد آفریدی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔شاہد آفریدی نے اپنے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔کراچی کنگز کے لیگ اسپنر نے چھکا کھانےکے بعد اگلی ہی گیند پر ملتان سلطانز کے سیف بدر کو آؤٹ کر کے غصے میں

پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا۔اس واقعہ کے بعد سیف بدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد بھائی میں اب بھی آپ کو پسند کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر سیف بدر سے معذرت کی اور کہا کہ جو کچھ ہوا وہ کھیل کا حصہ تھا لیکن میں ہمیشہ نوجوانوں کی حمایت کرتا ہوں۔

Related Article

Write a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *