After defeat of Chairman Senate Speaker Ayaz Sadiq gave a big shock to the N (League), no one believed in seeing the scene, what happened in the National Assembly today

اسلام آباد وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ کرگئے۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر ایاز صادق نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اجلاس کی کارروائی ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کرکے احتجاجا ایوانسے واک آؤٹ کرگئے۔اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ساڑھے 12 بجے سے پہلے نہیں آسکتے، ایک وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت

اور ایک پارلیمانی سیکرٹری ہونے کے باوجود ایوان کی کارروائی کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ جب تک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تحریری طور پر ضمانت نہیں دیں گے میں روزانہ واک آؤٹ کروں گا۔

Related Article

Write a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *