A shameful incident in Saudi Arabia that shook the whole country

ریاض سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک کارڈرائیور کی جانب سے معذور لڑکی کو جنسی طورپر ہراساں کیے جانے کے واقعے نے سخت غم وغصے کی لہر دوڑا دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے ملزم کی فوری گرفتاری اور اس کے خلاف موثر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں ایک کار ڈائیور کو کار میں سوارمعذور لڑکی کو ہراساں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بچی کو ہراساں کرنے کا مرتکب ملزم ایک

نجی ٹیکسی سروس کا ملازم ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر اس فوٹیج کے منظرعام پرآنے کیبعدعوامی حلقوں نے ملزم کی فوری گرفتاری اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی حکومت کے ترجمان خالد ابال الخیل کا کہنا تھا کہ بچی کوہراساں کرنے کے مرتکب ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے تمام ادارے آپس میں رابطے میں ہیں۔

Related Article

Write a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *