A large number of attacks on the Indian Army … the bodies of fatalities were imposed … Emergency enforcement … will start the operation.

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج پر بڑا حملہ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج پر ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ آزادی پسندوں نے بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کی ’’بم پروف‘‘گاڑی ایم پی وی کے پرخچے اڑا دئیے ہیں جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت انتہائیتشویش ناک بتائی جاتی ہے۔کستارام کے علاقے میں نیم فوجی سنٹرل ریزرو پولیس

فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام نے واقعے کا الزام ماؤ باغیوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے ایک سے زائد بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ ہلاک شدہ تمام فوجیوں کا تعلق سی آر پی ایف کی 212ویں بٹالین سے تھا۔حکومت نے واقعے کے بعد ریاست چھتیس گڑھ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

Related Article

Write a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *