Murder, the murderer arrested the accused after being abused, convicted, before how many children abused? Shameless revelations

مریدکے ( این این آئی)مریدکے کی آبادی چوہڑہ میں کمسن بچی ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندہ دیکر قتل کرنے والا بائیس سالا ملزم بابر عرف للی گرفتار ملزم کا اعتراف جرم ڈی پی او کا پولیس پارٹی کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان ۔ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک نے کمسن ایمان فاطمہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا ایمان فاطمہ سو موار کے روز بچوں سے کھیلتے شام کے وقت گاوں کے قریب بیریوں پربیر توڑنے گئی دیگر بچے گھر چلے گئے جبکہ اسی گاوں کے رہائیشی نوجوان

بابر نے بچی کو یرغمال بنا لیا اور زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا قصورر سانحہ نے چو نکہ پوری قوم کو پریشان کر رکھا ہے اس واقع کا وزیر اعلی نے سخت نوٹس بھی لیا جس پر چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں پولیس نے موقع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں گھر گھر تلاشی لی تو بابر مشکوک پایا گیا جس نے دوران پوچھ گچھ اعتراف جرم کرلیا جبکہ ملزم بابر نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے کہا وہ موبائل فون پر بلیو فلم دیکھتا ہے جس کی وجہ سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اور اب تک دیگر پانچ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے ایک مرتبہ پکڑا گیا مگر رشوت دیکر بچ نکلا اس نے کہا اس سے سنگین غلطی ہوئی ہے اس نے زیادتی کے بعد پہلے ہاتھوں سے اسکا گلا دبایا پھراس کی شلوار سے پھندا دیکر مار ڈالا۔

Related Article

Write a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *